|

سوڈان میں پھر ڈرون حملہ‘ بچے سمیت متعدد ہلاکتیں

خرطوم: سوڈان کے ایک بازار پر خطرناک ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی کردفان کے قصبے الرہد ایک بھرے بازار پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں متعدد بچے اوردیگر بالغ افراد بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی متعدد بچے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جاری تنازع میں بچے مسلسل تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 ءسے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری جنگ میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور حالیہ مہینوں میں ڈرون حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *