| | |

عالمی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے دوران پاکستان نے مہنگی ایل این جی درآمد کر لی

اسلام آباد: پاکستان نے جولائی کے لیے اپنی اب تک کی مہنگی ترین اسپاٹ ایل این جی خرید لی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے بورڈ نے 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر اسپاٹ کارگو کی خریداری کی منظوری دے دی، جس سے درآمدی ایندھن کی لاگت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارگو 27 اور 28 جولائی کے دوران پاکستان پہنچے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی کے پانچویں اسپاٹ کارگو کے لیے ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور کی جانب سے 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی واحد بولی موصول ہوئی، جسے منظور کر لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس خریداری کے لیے پی ایل ایل کو صرف ایک ہی پیشکش موصول ہوئی تھی۔

پیٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جولائی کے مہینے کے لیے اب تک 4 ایل این جی کارگوز پہلے ہی خرید چکا تھا، جبکہ یہ تازہ معاہدہ اس ماہ کا سب سے مہنگا ثابت ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 30 جون سے 4 جولائی تک آنے والا کارگو 16.73 ڈالر، 10 سے 11 جولائی کا کارگو 17.37 ڈالر اور 15 سے 16 جولائی کا کارگو 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ہونے والی خریداری 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر ہوئی، جبکہ تازہ معاہدے نے ایل این جی درآمدی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *