|

عبداللہ طاہر قتل کیس: ڈرون سے ریکی اور خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ کا انکشاف

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل سے قبل ڈرون کے ذریعے ریکی کی جبکہ مقتول کے ڈرائیور کو خاتون کی مدد سے ہنی ٹریپ کیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق ملزمان کی ساتھی خاتون نے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور سے رابطہ کیا۔ واردات کے روز ڈرائیور کے کلینک پہنچنے کے بعد خاتون اور ڈرائیور کے درمیان ویڈیو کال ہوئی، جس کے ذریعے ملزمان نے عبداللہ طاہر کی کلینک میں موجودگی کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو چند روز قبل لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل کیا گیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *