آبنائے ہرمز پر
|

آبنائے ہرمز پر امریکا ایران اختلافات برقرار، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے معاملے پر اختلافات برقرار رہنا ہے۔

عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ کی قیمت 87.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی تقریباً 5.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82.13 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے امید پیدا ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا،امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ امید کمزور پڑ گئی، جس کے بعد سرمایہ کاروں نے ممکنہ سپلائی بحران کے خدشے کے پیش نظر تیل کی خریداری بڑھا دی۔

خیال رہے کہ  امریکا اور ایران آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول پر لانے کے لیے کسی قابلِ قبول طریقہ کار پر تاحال اتفاق نہیں کرسکے۔ مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات محدود ہونے کے باعث عالمی سرمایہ کاروں میں ایک مرتبہ پھر توانائی کی سپلائی کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *