افواج پاکستان کی
| |

افواج پاکستان کی قوم کو 79ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد،شہدا کی قربانیوں کو سلام

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف نوید اشرف نے قوم کو 79ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

مسلح افواج کے ترجمان  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی کے تمام اکابرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اور بانیان پاکستان کا وژن، عزم اور حوصلہ آج بھی قوم کیلیے رہنمائی کا ذریعہ ہے، پاکستان کی آزادی کو حقیقت بنانے والے تمام شہدا اور قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عظیم قربانیوں نے آزادی کی آرزو کو خودمختار پاکستان کی حقیقت میں بدل دیا، ان کا ویژن، ہمت اور عزم قوم کیلئے رہنمائی کی قوت بنے ہوئے ہیں، یہ قربانیاں اصولوں اور نظریات کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی رہتی ہیں، مسلح افواج اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، شہداءکی قربانیوں نے ملک کی آزادی، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ کیاہے۔

پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلیے مسلح افواج نے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ مسلح افواج آئین کی پاسداری اور قوم کی جانب سے سونپی گئی مقدس ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔

مسلح افواج امن و استحکام کے فروغ اور قومی ترقی و خوشحالی کیلیے سازگار ماحول کے قیام کے عزم پر قائم ہے، پاکستان کی اصل طاقت قوم کے اتحاد اور اجتماعی عزم میں ہے، یومِ آزادی پر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں سے وابستگی کی تجدید کا عزم، قومی یکجہتی مضبوط، برداشت کو فروغ اور محفوظ، مستحکم و خوشحال پاکستان کیلیے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں، پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلیے پوری قوم متحد ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *