|

ٹرمپ کا امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے کی تحقیقات کا حکم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکی فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر سے متعلق حساس معلومات میڈیا تک پہنچنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی انتظامیہ نے پینٹاگون کے عسکری ذخائر سے متعلق معلومات کے افشا ہونے کے بعد نئی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکی میڈیا میں ایسی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے میزائلوں، فضائی دفاعی نظام اور دیگر اہم جنگی سازوسامان کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ واشنگٹن کے پاس ایران کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے لیے مطلوبہ عسکری صلاحیت اور وسائل موجود ہیں، تاہم صدر ٹرمپ ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا خیال ہے کہ امریکی عسکری ذخائر سے متعلق معلومات ایران کو حوصلہ دے سکتی ہیں اور تہران کو یہ تاثر مل سکتا ہے کہ امریکا طویل جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایسی معلومات ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں بھی امریکی پوزیشن کو کمزور کرسکتی ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تحقیقات کا مقصد حساس عسکری معلومات کے مزید اخراج کو روکنا اور امریکی فوجی صلاحیتوں سے متعلق معلومات کو منظرعام پر آنے سے روکنا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *