|

گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد اعلیٰ گریڈ کے افسران کو ماہانہ ڈھائی لاکھ روپے تک ٹرانسپورٹ الاؤنس ملے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کی ماہانہ شرح میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

اسی طرح گریڈ 21 کے افسران کے لیے ماہانہ الاؤنس 1 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو 1 لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کی شرح 1 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ روپے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کو 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

نئے نرخوں کے بعد مختلف گریڈز کے افسران کو ملنے والے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2026 سے مؤثر تصور ہوگا اور متعلقہ افسران کو نئے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *