| |

مشی گن پرائمری کے فاتح عبدالسید ایک بار پھر امریکی سیاست کا مرکز، ٹرمپ نے الزام لگا دیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن سے ڈیموکریٹک سینیٹ پرائمری کے فاتح ڈاکٹر عبدالسید پر یہودیوں اور اسرائیل سے نفرت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے بیان کے بعد امریکی سیاست میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ عبدالسید نفرت پر مبنی سیاست کرتے ہیں اور ان کا رویہ یہودی برادری اور اسرائیل کے خلاف ہے، تاہم انہوں نے اپنے الزامات کے حق میں مزید تفصیلات پیش نہیں کیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ڈیموکریٹک سینیٹ پرائمری میں ڈاکٹر عبدالسید نے اپنی جماعت کی اعتدال پسند امیدوار ہیلی سٹیونز کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

سیاسی مبصرین اس مقابلے کو ڈیموکریٹک پارٹی کے ترقی پسند اور اعتدال پسند دھڑوں کے درمیان ایک اہم امتحان قرار دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی سٹیونز کی انتخابی مہم کے حق میں مختلف بیرونی گروپوں نے تقریباً 6 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔ ان میں اسرائیل نواز تنظیم اے آئی پیک (AIPAC) کی جانب سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت بھی شامل تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران اے آئی پیک کی مداخلت سیاسی حلقوں میں شدید بحث کا موضوع بنی رہی۔ اس کے باوجود اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ڈاکٹر عبدالسید نے کامیابی حاصل کر کے سیاسی مبصرین کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اسرائیل نواز حلقے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی ڈاکٹر عبدالسید کو شکست دینے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ان کی کامیابی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر جاری نظریاتی اختلافات کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *