امریکی صدر ٹرمپ فیفا صدر کی کرسی بچانے کیلئے میدان میں آگئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جانی انفانٹینو کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فیفا کی صدارت سے ہٹانا ایک ’’خوفناک غلطی‘‘ ہوگی۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ فیفا کو جانی انفانٹینو کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ انہوں نے انفانٹینو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین صدر ہیں اور ان کی قیادت میں اب تک کا سب سے کامیاب ورلڈکپ منعقد ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جانی انفانٹینو فیفا کی قیادت سے الگ ہوگئے تو آئندہ ورلڈکپ نہ تو اتنا کامیاب ہوگا اور نہ ہی اتنا منافع بخش رہ سکے گا۔