|

کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: ایران نے امریکا کو خبردار کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران اپنی سرزمین یا بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا، “ایران یا اس کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “اس قسم کی کسی بھی جارحیت میں معاونت کرنے والے تمام فریقوں کو بھی جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔”

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تین روز قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کو ایران کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں، اور اسی بیان کو آج دوبارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے “بھاری قیمت” چکانا پڑے گی، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *