|

کراچی میں نوجوان تاجر میرعلی رضا کی آج قبر کشائی،میڈیکل بورڈ میں تبدیلی

کراچی: نوجوان تاجر میر علی رضاکی قبر کشائی کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی کر دی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میر رضا کی قبرکشائی کے لیے 8 رکنی بورڈ کو تبدیل کرکے 5 رکنی کردیا گیا۔5 رکنی بورڈ میں ڈاکٹر سمعیہ سید کےعلاوہ تمام ممبران تبدیل کردیے گئے۔

حکم نامے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ذکی الدین کو بورڈ میں شامل کیا گیا۔وہ ہیڈ فارنزک میڈیسن ڈاؤ یونیورسٹی ہیں۔ڈاکٹر قاضی اکبر کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا، وہ لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسر ہیں۔اس کےعلاوہ ڈاکٹر عابد حسین چانگ کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا، انہیں پیتھالوجسٹ کے طور پر شامل کیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید بورڈ کی کنوینر ہیں، پولیس سرجن حیدرآباد ڈاکٹر وسیم کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔میر رضاعلی کے والدین نے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں بننے والے میڈیکل بورڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کا دوبارہ پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *