اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کا قیام، عالمی ادارے کو ٹینڈر مل گیا
اسلام آباد: پاکستان نے توانائی کے تحفظ کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کی فیزیبلٹی اسٹڈی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کی ذمہ داری عالمی توانائی مشاورتی ادارے وُڈ میکنزی کو سونپی گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیزیبلٹی اسٹڈی کے دائرۂ کار، تکمیل کی مدت اور مجوزہ ذخائر کے ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کا تحفظ قومی سلامتی سے براہِ راست منسلک ہے، اس لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کا قیام ملک کی توانائی سلامتی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
حکام کے مطابق وُڈ میکنزی کو مسابقتی ٹینڈر کے ذریعے منتخب کیا گیا، جس کے لیے مجموعی طور پر چار بولیاں موصول ہوئی تھیں۔