بغیر اجازت دوسری
| |

بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو پانچ ہزار جرمانہ غیر شرعی قرار

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو 5 ہزار روپے جرمانے کی موجودہ قانونی شق کو غیر شرعی قرار دے دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء الرحمٰن کی مصروفیات کے باعث سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خاندانی قوانین میں مجوزہ ترامیم پر رائے دینے کے لیے خصوصی شرکت کی۔

کمیٹی نے سینیٹر سرمد علی کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو سینیٹ میں پیش کیے گئے نجی ارکان کے بل، ’’مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل 2026‘‘ پر بھی غور کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر پر عائد 5 ہزار روپے جرمانے کو بڑھا کر 50 ہزار روپے کردیا جائے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر عبد الکریم نے مجوزہ ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جب شریعت میں دوسری شادی پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تو قانون کے ذریعے اس پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنا بھی درست نہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بھی بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے شرعی اصولوں کے منافی قرار دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *