بلوچستان کے اضلاع
|

بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے

سبی (اوصاف نیوز)بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 جبکہ کوہلو میں 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سبی میں زلزلے کی گہرائی 42 کلومیٹر جبکہ کوہلو میں 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کا مرکز شہر کے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

کوہلو میں زلزلے کا مرکز شہر کے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کانٹے دار مقابلے متوقع

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *