بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں کل صبح 11بجے تک کرفیونافذ
واشک: بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظرآج شام 6 بجے نافذکیا گیا کرفیو کل صبح 11 بجے تک رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عوام سے کرفیو کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے ۔بسیمہ میں 2 فروری سے رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک لاک ڈاؤن بدستور نافذ ہے اور بازار ایریا مکمل بند ہے۔ بازار ایریا کے لاک ڈاؤن میں سول ہسپتال بھی شامل ہے، مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی۔بسیمہ میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت شدید متاثر ہیں۔
سیکیورٹی صورتحال کے باعث بسیمہ میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔