اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن: 100انڈیکس میں 1761 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکامثبت دن رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایران امریکا جنگ میں ٹھہراؤ کی خبروں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار کا مثبت دن رہا۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 1761 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار 776 پر بند ہوا۔
ایران امریکا جنگ ٹھہراؤ کی امید افزاء خبروں پر 100 انڈیکس رواں ہفتے کے چار کاروباری دنوں میں تقریباً ساڑھے پانچ ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔حصص بازار میں آج 79 کروڑ شیئرز کے سودے 40 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 173 ارب روپے اضافے سے 20 ہزار 263 ارب روپے ہوگئی۔