| |

شکیب الحسن کی حسینہ واجد کی ورچوئل تقریب میں شرکت پر مشتعل افراد نے سابق کپتان کے گھر پرحملہ کردیا

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے آبائی گھر پر مشتعل افراد نے پیٹرول بموں سے حملہ کر دیا اور رہائش گاہ کی کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

یہ واقعہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی 2024 میں اقتدار سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے کی گئی ورچوئل گفتگو کے بعد پیش آیا، جس میں شکیب الحسن بھی شریک تھے۔ اپنی گفتگو کے دوران شیخ حسینہ نے دسمبر میں وطن واپسی کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 170 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ضلع مگورا میں مشتعل افراد کے ایک گروپ نے شکیب الحسن کے آبائی گھر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں رہائش گاہ کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *