روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریسٹورینٹ میں دھماکا، 3 افراد ہلاک
روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون مبینہ طور پر دیسی ساختہ بم ریسٹورنٹ تک لے کر آئی تھی۔ سکیورٹی گارڈ نے اسے اندر داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران دھماکہ ہو گیا۔
روسی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد ریسٹورنٹ جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔