|

 امریکا سے حملے روکنے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے امریکا سے نئی فوجی کارروائیاں نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں، امریکا سے حملے روکنے کے لیے کسی قسم کی درخواست نہیں کی گئی، جبکہ اس حوالے سے سامنے آنے والے دعوے کو انہوں نے “ایک نیا جھوٹ” قرار دیا۔

ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ایران کی دفاعی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کے حوالے سے بیانات تو مسلسل سامنے آ رہے ہیں، عملی اقدامات کے بجائے خطے میں ایسی سرگرمیاں جاری ہیں جنہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے، جنگ بندی کے دعووں اور زمینی صورتحال میں واضح تضاد نظر آتا ہے، جہاں کشیدگی کم کرنے کے بجائے فوجی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود ایسے اقدامات سامنے آ رہے ہیں جن سے تنازع مزید پیچیدہ ہو رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *