پاکستان کو کُلگام واقعے سے جوڑنے کی سازش رد، فاروق عبداللہ نے مودی سرکار کا ڈرامہ قرار دیدیا
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر مودی حکومت کا یہ دعویٰ درست ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے اور سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، تو پھر حالیہ حملوں کے ذمہ دار کون ہیں؟
ایک انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کُلگام اور اسلام آباد (اننت ناگ) کے واقعات کو پاکستان سے جوڑنے کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کُلگام واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کُلگام میں دو غیر مقامی مزدوروں اور اسلام آباد (اننت ناگ) میں ایک پولیس کانسٹیبل کے قتل کے واقعات میں اندرونی سازش کے امکان کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے مطابق سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں تو یہ حملہ آور آخر کہاں سے آتے ہیں، اس سوال کا جواب عوام کو دیا جانا چاہیے۔