فنانس ایکٹ غلط
|

فنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگا

اسلام آباد: فنانس ایکٹ 2026 کے تحت غلط یا غیر مطابقت رکھنے والے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے نئی سزائیں مقرر کردی گئی ہیں۔ ایسے ٹیکس دہندگان کو اصل ٹیکس رقم کی واپسی اور ڈیفالٹ سرچارج کے علاوہ غیر مطابقت رکھنے والے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی رقم کا 20 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

اسی طرح جعلی انوائسز کی بنیاد پر کلیم کیے گئے ٹیکس کریڈٹ کو 60 روز کے اندر واپس نہ کرنے کی صورت میں بھی 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

فنانس ایکٹ کے مطابق اگر ایف بی آر کا کمپیوٹرائزڈ نظام کسی رجسٹرڈ شخص کی جانب سے کسی ٹیکس پیریڈ میں کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ اور متعلقہ سپلائر کی جانب سے اسی یا قریبی ٹیکس پیریڈ میں ظاہر کیے گئے آؤٹ پٹ ٹیکس میں عدم مطابقت کی نشاندہی کرتا ہے تو متعلقہ شخص کو نوٹس جاری کرکے وضاحت پیش کرنے اور سماعت کا موقع دیا جائے گا۔

اگر وضاحت اور سماعت کے بعد بھی ٹیکس کریڈٹ میں موجود فرق برقرار رہنے کی تصدیق ہوجائے تو متعلقہ شخص کو غیر قابلِ قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی رقم واپس کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر مطابقت رکھنے والی ان پٹ ٹیکس رقم کا 20 فیصد جرمانہ اور انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 34 کے تحت ڈیفالٹ سرچارج بھی ادا کرنا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *