جڑواں شہروں میں
|

جڑواں شہروں میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ، الرٹ جاری

راولپنڈی(نیوزڈیسک) جڑواں شہروں میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 60، بوکرہ میں 31، شمس آباد اور پیرودھائی میں 25، گوالمنڈی میں 22 جبکہ نیو کٹاریاں میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 11 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر 6 فٹ ہے، نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں عملہ اور ہیوی مشینری موجود ہے، جبکہ اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

موسمی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کرتے ہوئے نالے کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

مزید پڑھیں۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بارے اہم خبر سامنے آگئی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *