|

کانگو : باغیوں کے متعدد حملے‘ درجنوں ہلاک

کنشاسا : کانگو میں باغیوں کے پے در پے حملے جاری ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق تاحال درجنوں افراد کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک اتوری صوبے کے ایک گاو¿ں میں الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کے باغیوں کے تازہ حملے ہوئے ہیں، جس میں کان کنوں سمیت کم از کم24 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق مذکورہ حملے صوبائی دارالحکومت بونیا سے 165 کلومیٹر جنوب مغرب میں ممباسا کے علاقے میں مانڈیائٹ گاو¿ں میں ہوئے۔ ایک مقامی اہلکار جانویر کنیونگی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کئی متاثرین سونے کی کان میں کام کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد حتمی نہیںکہی جا سکتی ہے کیونکہ اطراف کے علاقوں میں ابھی بھی حملوں کی اطلاع دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ حملے اس وقت ہوئے جب باغیوں نے اسی علاقے میں کئی لوگوں کو اغوا کیا۔ جہاں اے ڈی ایف کو جمہوریہ کانگو میں شہری آبادی کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ سیکورٹی حکام نے گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں کہا کہ باغیوں نے جون میں 62 شہریوں کو ہلاک اور 57 کو اغوا کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *