دبئی میں مزید مشتبہ افراد گرفتار‘ تعداد ایک ہزار سے متجاوز
دبئی: دبئی میںمزید مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد مشتبہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں ماحولیاتی جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اماراتی حکام نے مزید 200 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد نئی تعداد کے مطابق مشتبہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔
مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکا کے ایمیزون بیسن میں1 ماہ کی کارروائی میں 3 کروڑ لاکھ ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں، جہاں ایمیزون بیسن کا بڑا حصہ برازیل جبکہ خطہ پیرو، کولمبیا، بولیویا اور ایکواڈور تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ گرین شیلڈ 2026ءآپریشن میں برازیل، پیرو، کولمبیا، بولیویا اور ایکواڈور نے تعاون کیا۔ کارروائی میں غیر قانونی ماحولیاتی سرگرمیوں سے منسلک آلات اور دیگر اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔ امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ سیف بن زید کا کہنا ہے کہ آپریشن سرحد پار ماحولیاتی جرائم کے خلاف اہم پیش رفت ہے۔ اماراتی قیادت نے ماحولیاتی جرائم سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ 2025ءکی کارروائی میں94 افراد گرفتار اور 6 کروڑ40 لاکھ ڈالر سے زائد کے اثاثے ضبط ہوچکے ہیں۔