| | |

بجلی صارفین کیلیے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب، قیمت بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو ملنے والا بڑا ریلیف رواں ماہ ختم ہونے جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد اگلے ماہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جارہا ہے۔ یہ سہولت رواں اگست میں ختم ہوجائے گی، جس کے بعد نئی ایڈجسٹمنٹ نافذ ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے صارفین کو 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل رہا ہے۔ یہ رعایت جون 2026 سے نافذ ہوئی تھی اور اس کی 3 ماہ کی مدت اب مکمل ہوگی۔

دوسری جانب اپریل تا جون 2026 کی نئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اس مقصد کے لیے نیپرا میں اپنی درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ ابتدائی حساب کے مطابق یہ اضافہ تقریباً ایک روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

تاہم بجلی کی قیمت میں حتمی اضافے کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔ اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست، متعلقہ اعداد و شمار اور دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی رقم طے کرے گی۔

موجودہ صورتحال میں بجلی صارفین کے لیے جاری ریلیف کے اختتام کے ساتھ نئے مالی دباؤ کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اگر نیپرا نے درخواست منظور کرلی تو اگلے ماہ سے صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا پڑسکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *