400
|

رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف

اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملوں کی کوششیں کی گئیں، تاہم تمام حملوں کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

ڈاکٹر حیدر عباس کا کہنا تھا کہ ملک کو سائبر خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایک مضبوط نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کی اشد ضرورت ہے، جو وزیراعظم کی سربراہی میں کام کرے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والے سائبر حملوں اور بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل خطرات کے پیش نظر پاکستان کی سائبر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بااختیار نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ اتھارٹی کو ملک بھر کی سائبر سکیورٹی کی نگرانی اور انتظامی امور کی ذمہ داری سونپی جانی چاہیے، جبکہ وزیراعظم کی سربراہی میں یہ ادارہ زیادہ مؤثر، مربوط اور تیز رفتار انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *