مسجد نبوی کے

مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کے لیے نئی سہولتوں کا اعلان

مدینہ منورہ: مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کی سہولت اور عبادات کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے سعودی حکام نے نئی سہولتوں اور معاون خدمات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے زائرین کے لیے آسان رسائی، رہنمائی اور دیگر سہولتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نئے اقدامات کے تحت معمر افراد اور خصوصی ضروریات رکھنے والے زائرین کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ زائرین کی رہنمائی کے لیے جامع گائیڈنس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں مسجد نبوی ﷺ میں رہنمائی حاصل کرنے میں آسانی ہو۔

بچوں کے ہمراہ آنے والے خاندانوں کے لیے چلڈرنز نرسری سمیت دیگر معاون خدمات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد زائرین کو زیادہ اطمینان اور سکون کے ساتھ عبادت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا اور انہیں عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ میں جدید اسمارٹ انجینئرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسجد میں فراہم کی جانے والی خدمات کی ڈیجیٹل نگرانی اور انتظام کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی اہم ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *