| |

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی پہلی ویڈیو منظرعام پر آگئی

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ویڈیو میں منظرِ عام پر آگئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہیں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جاری ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای بظاہر صحت مند نظر آرہے ہیں، تاہم ویڈیو کس مقام پر اور کس وقت ریکارڈ کی گئی، اس حوالے سے ایرانی میڈیا کی جانب سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی طویل عرصے سے عوامی منظرِ عام سے غیر حاضری کے باعث ان کی پہلی ویڈیو کے اجرا کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد رواں برس مارچ میں ایران کے نئے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا تھا۔

اس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای طویل عرصے تک منظرِ عام پر نہیں آئے تھے۔ اس دوران ان کی صحت اور مقام کے حوالے سے مختلف اطلاعات اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران زخمی ہوئے تھے اور اس کے بعد نامعلوم مقام پر ان کا علاج جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای گزشتہ ماہ اپنے والد اور سابق رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوا تھا۔

تاہم اب مہر نیوز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کے بعد ان کی موجودہ صحت اور سرگرمیوں کے حوالے سے نئی توجہ پیدا ہوگئی ہے۔ ویڈیو کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہ ہونے کے باعث اس کے ریکارڈ ہونے کے وقت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں‌:نیشنل چیمپئنز کپ، مائیک ہیسن کی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *