آن لائن سیکیورٹی کے نئے خدشات پیدا: اے آئی کا دوسری مصنوعی ذہانت پر سائبر حملہ
معروف مصنوعی ذہانت کمپنی ہگنگ فیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پر ہونے والا حالیہ سائبر حملہ مکمل طور پر ایک خودکار اے آئی سسٹم نے انجام دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کمپنی کا کہناہ ے کہ یہ اپنی نوعیت کا غیر معمولی واقعہ ہے، جس نے سائبر سیکیورٹی کے مستقبل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ سائبر حملہ آور اے آئی نے پلیٹ فارم پر ایک ڈیٹا سیٹ اپ لوڈ کیا، جس نے موجود سیکیورٹی خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرورز پر اپنا کوڈ چلانے میں کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس پورے عمل میں انسانی مداخلت نہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ہگنگ فیس نے بتایا کہ حملے کی تحقیقات کے لیے اس نے اپنے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز استعمال کیے۔ ایک لارج لینگوئج ماڈل کی مدد سے حملے کا تجزیہ کیا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی خامی کی نشاندہی اور اسے دور کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں خودکار اے آئی ایجنٹس سائبر سیکیورٹی کے لیے بڑے چیلنج بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید حفاظتی نظام، مسلسل نگرانی اور مضبوط دفاعی حکمت عملی پہلے سے زیادہ ضروری ہو گئی ہے۔