| |

پاکستان نے عراق میں کارروائی کو سعودی عرب کا حقِ دفاع قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں کی گئی کارروائی سعودی عرب کا جائز حقِ دفاع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سعودی عرب کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد یقینی بنائیں، جبکہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ترجمان نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اردن اور بحرین کے ساتھ بھی مضبوط دفاعی تعلقات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو اردن اور بحرین کے ساتھ نئے دفاعی تعاون کے معاہدوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *