|

پاکستان کا کون سا شہر دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل؟

کراچی: لاہور محفوظ ترین شہر کی عالمی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جہاں بین الاقوامی سیفٹی انڈیکس میں پاکستان کے اس بڑے شہر نے کئی معروف عالمی شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آن لائن ڈیٹا بیس ویب سائٹ نمبیو (Numbeo) کی جانب سے جاری کردہ کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026 کے مطابق لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور نے سیفٹی انڈیکس میں کراچی، نئی دہلی، پیرس، واشنگٹن، لندن، نیویارک اور میکسیکو سٹی جیسے بڑے شہروں سے بہتر درجہ بندی حاصل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور محفوظ ترین شہر کی درجہ بندی میں اس کا کرائم انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے۔ مڈ 2025 میں لاہور کا کرائم انڈیکس 36.8 تھا، جو مڈ 2026 میں کم ہو کر 36.2 رہ گیا، جبکہ سیفٹی انڈیکس 63.2 سے بڑھ کر 63.8 تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں شہریوں نے تحفظ کے حوالے سے مثبت رائے کا اظہار کیا۔

البتہ نمبیو نے واضح کیا ہے کہ اس کی درجہ بندی سرکاری جرائم کے اعداد و شمار پر مبنی نہیں ہوتی، بلکہ دنیا بھر سے ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین اور شہریوں کے ذاتی تجربات اور احساسِ تحفظ (Perceived Safety) کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی مثبت عالمی درجہ بندی سے نہ صرف پاکستان کا بین الاقوامی تشخص بہتر ہونے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ سیاحت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *