8220 8221
| |

دنیا کا پہلا “روبوٹ فون” کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان

ویب ڈیسک: روبوٹ فون ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی پیش رفت بننے جا رہا ہے۔ ایک چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کا پہلا روبوٹ فون 12 اگست کو چین میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، جس میں جدید مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس منفرد روبوٹک کیمرہ سسٹم شامل ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسمارٹ فون کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا متحرک روبوٹک کیمرہ ہے۔ روایتی اسمارٹ فونز کے برعکس اس کا کیمرہ ایک ہی جگہ فکس نہیں ہوگا بلکہ ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران مختلف سمتوں میں حرکت کرنے کی صلاحیت رکھے گا، جس سے صارفین کو پروفیشنل کیمرے جیسا تجربہ حاصل ہوگا۔

کمپنی کے مطابق فون کے اوپری حصے میں نصب خصوصی کیمرہ ماڈیول ضرورت کے وقت خودکار انداز میں باہر آئے گا اور مختلف زاویوں پر گھوم سکے گا۔ یہ جدید نظام مصنوعی ذہانت سے لیس ہوگا، جو ویڈیو بناتے وقت سامنے موجود شخص یا کسی بھی متحرک شے کو خودکار طور پر ٹریک کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر صارف چلتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرے تو کیمرہ اس کی نقل و حرکت کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرتا رہے گا، جس سے ویڈیوز زیادہ ہموار، مستحکم اور سنیما جیسی کوالٹی کی نظر آئیں گی۔

کیمرہ سیٹ اپ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فون میں ٹرپل ریئر کیمرہ دیا جائے گا، جس کا مرکزی سینسر 200 میگا پکسل ہوگا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کیمرہ نہ صرف انتہائی ہائی ریزولوشن تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دور موجود اشیا کو بھی زیادہ واضح انداز میں محفوظ کر سکے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اگر یہ فیچرز عملی طور پر توقعات پر پورا اترتے ہیں تو روبوٹک کیمرہ سسٹم مستقبل کے اسمارٹ فونز کے ڈیزائن اور ویڈیو گرافی کے انداز کو بدل سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *