پاکستان میں پیٹرول
|

پاکستان میں آ ج پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمت

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا
پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے کی معمولی کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 9 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈی این اے ٹیسٹ نے 26 سالہ کار سیلز مین کو شاہی خاندان کا فرد بنا دیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *