|

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول  320 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل  367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک دن کے لیے ہوگا۔

 اوگرا کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی کی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *