|

آزاد کشمیر میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ ختم : ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری

مظفر آباد : آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 21 نشستوں پر آج ہونے والی پولنگ ختم ہو گئی ہے۔جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

مقررہ وقت 6 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا جس میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 7 بجے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج نشر کیے جائیں گے۔ووٹنگ مظفر آباد کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ہو رہی ہے، جو بغیر کسی وقفے کے شام 6 بجے تک جاری رہی، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں موجود کشمیری مہاجرین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

مظفرآباد کی 9 نشستوں پر 802 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، جب کہ مہاجرین کی نشستوں پر 143 امیدوار میدان میں ہیں۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے سیکریٹری راجا شکیل کا کہنا ہے کہ میرپور ڈویژن کی طرح مظفر آباد میں بھی شفاف انتخابات ہوں گے، مظفر آباد میں حالات پر امن ہیں اور سیکیورٹی فورسز اپنا کام کر رہی ہیں، اور میرپور ہی کی طرح فورسز کوئیک رسپانس دیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *