|

کراچی سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا 9 رکنی وفد مطالعاتی دورے پر چین روانہ

کراچی: شہر قائد سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے 9 رکنی وفد چین کے مطالعاتی دورے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگیا ہے۔

وفد چین میں مختلف میڈیا اداروں، تعلیمی و تحقیقی مراکز اور ابلاغِ عامہ سے متعلق اداروں کا دورہ کرے گا۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے 9 رکنی وفد میں سینئر صحافی سید طاہر اکبر، زاہدہ عباسی، حماد سرفراز، قاضی سجاد اکبر عباسی، بلال فاروقی، علی عمران سید، عثمان حنیف، رانا عقیل احمد اور شازیہ حسن شامل ہیں۔

میڈیا  وفد کے مطالعاتی دورے کا مقصد پاک چین میڈیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانا، صحافتی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا، جدید میڈیا ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ابلاغ اور نشریاتی نظام کا مشاہدہ کرنا اور دونوں ممالک کے صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ ہے۔

 وفد کو چین میں میڈیا انڈسٹری کی جدید پیش رفت، ڈیجیٹل جرنلزم، مصنوعی ذہانت پر مبنی ابلاغی نظام اور جدید نشریاتی سہولیات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وفد مختلف سرکاری اور نجی میڈیا اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

میڈیا حلقوں نے اس مطالعاتی دورے کو دونوں ممالک کے درمیان صحافتی روابط کے فروغ اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *