رجب بٹ سمیت
|

رجب بٹ سمیت 5 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سیشن کورٹ لاہور نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پانچ ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔

سیشن کورٹ لاہور میں عائشہ جٹ کی جانب سے دائر استغاثہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مقدمے کے چالان میں ملزمان سے متعلق تفتیش درست انداز میں نہیں کی اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا مناسب جائزہ نہیں لیا گیا۔

استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کے معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لے کر کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کردی اور تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *