|

روزگار کےلیےجامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام اولین ترجیح ہے،نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی. ملاقات میں رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا.

حکومت نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ہنر مند افرادی قوت معیشت، صنعت اور معاشرتی تنوع میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

شہبازشریف نے روزگار کےلیےجامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے تابندہ مستقبل کے ضامن ہیں۔

مزید پڑھیں۔تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *