| |

احساسِ تحفظ: لاہور نے عالمی سیفٹی انڈیکس میں کئی بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

احساس تحفظ کے لحاظ سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور نے عالمی سیفٹی انڈیکس میں کئی بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026 کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح میں مزید کمی آئی ہے، جبکہ شہریوں کے لیے مجموعی تحفظ کے اشاریے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور نے سیفٹی کے حوالے سے کئی معروف عالمی شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فہرست میں کراچی، نئی دہلی، پیرس، لندن، واشنگٹن، نیویارک اور میکسیکو سٹی جیسے بڑے شہروں کے مقابلے میں لاہور کا کرائم انڈیکس کم اور سیفٹی انڈیکس بہتر قرار دیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مڈ 2025 میں لاہور کا کرائم انڈیکس 36.8 تھا، جو مڈ 2026 میں کم ہو کر 36.2 رہ گیا۔ اسی عرصے کے دوران سیفٹی انڈیکس 63.2 سے بڑھ کر 63.8 تک پہنچ گیا، جسے شہری تحفظ کے حوالے سے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے اس کامیابی کو پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور مسلسل اقدامات کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور سیفٹی انڈیکس میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *