|

آزاد کشمیر: شاہ غلام قادر وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدوار قرار

مظفرآباد: سیاسی تجزیہ کار سہیل رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ وزیراعظم کے لیے شاہ غلام قادر ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہ غلام قادر نیلم سے کامیاب ہو چکے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے دوبارہ وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے امکانات اس بار نسبتاً کم دکھائی دیتے ہیں۔

سہیل رشید کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے دو مراحل کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ پارٹی کو واضح اکثریت حاصل کرنے کے لیے مزید چار نشستوں کی ضرورت ہے، جس کے بعد اسے کسی اتحادی جماعت کی حمایت درکار نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری محمد سعید اور بیرسٹر افتخار گیلانی کے نام بھی زیر غور تھے، تاہم دونوں اپنے اپنے حلقوں سے انتخابات ہار گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں نیلم سے کامیاب ہونے والے شاہ غلام قادر وزارتِ عظمیٰ کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اگرچہ راجہ فاروق حیدر بھی اس دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں، تاہم ان کے وزیراعظم بننے کے امکانات زیادہ روشن نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *