20 سالہ نوجوان ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
پتوکی:ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا اور اس نے کانوں میں ہینڈ فری لگا رکھی تھی، جس کے باعث اسے ٹرین کے آنے کا اندازہ نہ ہوسکا۔ ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔