یوکرین کے ساتھ
|

یوکرین کے ساتھ فوری جنگ بندی ممکن نہیں: روسی وزیرخارجہ

ماسکو: روس نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی ممکن نہیں۔ یوکرین کی جنگی صلاحیت بڑھانے والی مغربی حمایت کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کریں گے۔یہ بات انہوں نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو میں کہی۔

ان کاکہنا تھا جنگ بندی طویل مدتی اور پائیدار حل ہونے پر ہی کی جانی چاہیے، فوری طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے امریکا پر روس کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ روس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مبینہ امریکی انٹیلی جنس تعاون پر وضاحت طلب کی ہے۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نمائندوں سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *