ایران کیساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے، سفارتکاری سے فائدہ اٹھائیں: ترک صدر کا ٹرمپ کو مشورہ
انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، ایران اور غزہ کی صورتحال سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے ایران کے معاملے پر سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی بات کی۔ صدر اردوان نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ضروری ہے اور ترکیہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل ایسے وقت میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جب امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد ہونا تھا۔