|

وہ اینڈرائیڈ فونز جن پر جلد یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

یوٹیوب دنیا کا سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے، جسے روزانہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں۔ خاص طور پر اسمارٹ فون صارفین کی بڑی تعداد یوٹیوب ایپ کے ذریعے ویڈیوز دیکھتی ہے، تاہم اب کچھ پرانے اینڈرائیڈ فونز پر اس ایپ کا استعمال ممکن نہیں رہے گا۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ 6 (Marshmallow) پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے یوٹیوب ایپ کی سپورٹ ختم کر رہا ہے۔ جولائی 2026 کے اختتام کے بعد یوٹیوب ایپ استعمال کرنے کے لیے کم از کم اینڈرائیڈ 7 (Nougat) آپریٹنگ سسٹم درکار ہوگا۔

البتہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ متاثرہ فونز میں یوٹیوب ایپ اچانک کام کرنا بند کر دے گی یا صارفین کا ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔ اس کے بجائے ایپ بتدریج محدود ہوتی جائے گی اور صارفین کو مختلف مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایسے فونز میں یوٹیوب ایپ کھولنے پر “Switch to YouTube” کا پیغام ظاہر ہوگا، جس کے بعد صارفین کو خودکار طور پر فون کے ویب براؤزر میں یوٹیوب کی موبائل ویب سائٹ پر منتقل کر دیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *