|

شام میں ٹریفک حادثہ، دو بسوں کے تصادم میں 35 افراد جاں بحق

شام میں دو مسافر بسوں کے درمیان پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 35 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فوریبین امدادی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کیں اور بسوں میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے کے لیے گاڑیوں کے ڈھانچے کاٹنے پڑے۔ امدادی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی، جس کے دوران متعدد زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ غالباً تیز رفتاری اور مخالف سمت سے آنے والی بس کے ساتھ تصادم کے باعث پیش آیا، تاہم متعلقہ حکام نے واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ذمہ دار عوامل کا تعین کیا جا سکے۔

شامی حکام نے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد متاثرہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *