|

کراچی میں جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زیرِ علاج

کراچی کے علاقے کورنگی بھٹائی کالونی میں کمرے کے اندر جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد کی حالت غیر ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھٹائی کالونی میں اس وقت پیش آیا جب بجلی کی بندش کے باعث ایک رہائشی کوارٹر میں جنریٹر چلایا گیا۔ نامناسب وینٹی لیشن کے باعث جنریٹر سے نکلنے والا دھواں کمرے میں جمع ہوگیا، جس سے اندر موجود افراد بے ہوش ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچے اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، 2 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھویں سے متاثر ہونے والے 2 دیگر افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس اور ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جنریٹر ہمیشہ کھلی اور ہوا دار جگہ پر استعمال کریں اور اسے کسی بھی صورت رہائشی کمروں یا بند مقامات کے اندر نہ چلائیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *