جموں و کشمیر کی حیثیت پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوئی، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی قانونی حیثیت برقرار ہے اور کسی بھی یکطرفہ اقدام سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
فرحان حق نے زور دیا کہ کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔
بھارت کی جانب سے تقریباً 9 سال قبل جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کو تبدیل یا غیر مؤثر نہیں بنا سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر 1949 میں سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادیں آج بھی اپنی مکمل قانونی حیثیت رکھتی ہیں۔