آزاد کشمیر میں
|

آزاد کشمیر میں ن لیگ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ

باغ (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی اور قانون ساز اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت قائم کرے گی۔

باغ میں مسلم لیگ (ن) کے بہت بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے اتنے ہی مالک ہیں جتنا کوئی بھی دوسرا پاکستانی۔ اسلام آباد سے لے کر لاہور اور کراچی تک کشمیریوں کو برابر کی عزت، حقوق اور مقام حاصل ہے، جبکہ پاک فوج اور دیگر شعبوں میں کشمیریوں کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کے پہلے سے 24 ارکان منتخب ہو چکے ہیں، مخصوص نشستوں کے ساتھ یہ تعداد 30 ہو جائے گی، اور باغ و پونچھ ڈویژن کے نتائج کے بعد ن لیگ بآسانی دو تہائی اکثریت حاصل کر لے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر امیر مقام نے جلسے سے خطاب میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام تر حکومتی اختیارات پیپلز پارٹی کے پاس تھے، اس لیے ن لیگ پر الزام تراشی بلاجواز ہے۔ کشمیری عوام نے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو حکومت سازی کا واضح مینڈیٹ دے دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *