اسحاق ڈار کا
|

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور امن و سلامتی کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ شیئر کیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے معاہدے کے اہم نکات سے آگاہ کرنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *