سسٹم ناکام نہیں ہوا ناکام کروایا گیا ہے، بلاول بھٹوزرداری
باغ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سسٹم ناکام نہیں ہوا ناکام کروایا گیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے اور ہم نے اس کو بار بار توڑا ہے، اصل بیماری پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔بات انہوں نے آزادکشمیر کے ضلعباغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی غلط فہمی ہےکہ مظفرآباد میں ان کی حکومت بننے جارہی ہے، اصل میں اسلام آباد والی حکومت بھی ہٹنے والی ہے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ یہ ن لیگ اور پی پی کی لڑئی نہیں، اصل لڑائی کچھ اور ہے، میں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں کر رہا ان کی نیت صاف ہے لیکن ن لیگ کا ایک خاص حصہ وزیراعظم کو اتحادیوں سے لڑانا چاہتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نئے صوبے بنانا اگر عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی، نئے صوبے بنانا عوام کا فیصلہ نہیں تو پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ میں اتنا مشکل وقت نہیں آیا جتنا آج ہے، کبھی نہیں دیکھا کہ پچاس، پچاس دن انٹرنیٹ اور سڑکیں بند ہوں، مشکل وقت ان کے لیے ہے جو کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور معمولات زندگی کی بحالی چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے، آزاد کشمیر اسمبلی نے بھی سچائی اور مفاہمتی کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور کی، کمیشن کے قیام تک احتجاج کرنے والے احتجاج اور کارروائی کرنے والے کارروائیاں بند کریں۔